18 مارچ، 2024، 10:40 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85421630
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ کے شفا استپال پر اسرائیل کا وحشیانہ حملہ

تہران (ارنا) صیہونی حکومت کے فوجیوں نے پیر کی صبح غزہ کے شفا اسپتال پر حملہ کیا اور اس مرکز صحت کا محاصرہ کرلیا۔

ارنا نے قطر کے الجزیرہ نیٹ ورک کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ صہیونی فوج نے غزہ شہر کے شفا اسپتال کو بھاری توپ خانے اور فضائی حملے سے نشانہ بنایا۔

ان حملوں کے ساتھ ہی اسرائیلی قابض فوج نے اس اسپتال پر بھی گولیاں برسائیں اور اس کا محاصرہ کرلیا۔

فلسطینی ذرائع نے شفا اسپتال پر صہیونی حملے میں درجنوں فلسطینیوں کے شہید اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

ان ذرائع کے مطابق اس ہسپتال کے اندر سینکڑوں بے گھر افراد، مریض، صحافی اور طبی عملے کے افراد  محصور ہو کر رہ گیا ہے۔

صیہونی حکومت کا دعویٰ ہے کہ اسے ہسپتال کے اندر حماس مزاحمت کے سینئر کمانڈروں کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .